چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ عامر کیبلز اور سیالکوٹ سینئر زکے درمیان کل کھیلا جائیگا

جمعہ 20 نومبر 2015 13:04

چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ عامر کیبلز ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) عامر کیبلز کے زیر اہتمام چھٹی عامر کیبلز ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ عامر کیبلز اور سیالکوٹ سینئر زکے درمیان کل ( ہفتہ ) 21 نومبر کو شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا ۔میچ کا آغاز 11بجے جبکہ تقریب انعامات 3بجے سہ پہر ادا کی جائیگی۔

(جاری ہے)

جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سلیکشن کمیٹی پی سی بی ہارون رشید ہونگے جو کہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے اس موقع پر پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو نواب عاشق حسین قریشی ، صدر ایل آر سی اے خواجہ ندیم احمد لاہور کی تینوں زونوں کے نمائندے ، انٹرنیشنل ونیشنل کرکٹر اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات اس موقع پر موجود ہونگی۔

فائنل کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پروفیسر ناصر حسین، قیصر وحید امپائر ، رانا سہیل منظور ٹی وی امپائر، حسن محمود ریزرو امپائر اور ساجد عثمان سکورنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :