کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کا فیصلہ 23نومبر تک موخر کر دیا

جمعہ 20 نومبر 2015 14:15

کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کا فیصلہ تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ جمع نہ کرانے پر 23نومبر تک موخر کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست پر سماعت ہوئی تاہم گزشتہ سماعت میں محفوظ کیا گیا فیصلہ تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ جمع نہ کرائے جانے کے باعث پاسپورٹ حوالگی کا فیصلہ 23نومبر تک موخر کر دیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے 23نومبر تک ایان علی کے پاسپورٹ کی رپورٹ مانگ لی۔

متعلقہ عنوان :