میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں انتخابات کے شیڈول کو فوری اعلان کیا جائے ، سکندرشاہ

جمعہ 20 نومبر 2015 16:19

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں انتخابات کے شیڈول کو فوری اعلان کیا جائے عین وقت پر انتخابات ملتوی ہونے سے عوام میں مایوسی پھیلی ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے مرکز اہلسنت میں امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ راہ حق پارٹی میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی انتخابات جیت کر اپنے شہر کو ترقی یافتہ بنائیں گے بلدیاتی انتخابات میں سندھ میں حکمران جماعت کی کامیابی اس کی مقبولیت کی وجہ سے نہیں ہوئی بدین کے نتائج نے ثابت کردیا اگر حریف چیلنجر میں مقابلے کا عزم ہو تو بڑے ناموں کو شکست دی جاسکتی ہے گھروں میں بیٹھ کر تبصرے کرنے سے حالات تبدیل نہیں ہوں گے حالات کی تبدیلی کے لئے جہد مسلسل کرنا ہوگی ہوم ورک مکمل ہے جیسے ہی میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار میں بلدیاتی انتخابات کے شیدول کا اعلان کیا جائے گا راہ حق پارٹی کے امیدوار بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر جائینگے۔