بالی وڈ اداکار شاہد کپور اب کریں گے پروڈکشن

جمعہ 20 نومبر 2015 16:56

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اب کریں گے پروڈکشن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) شاہد کپور بالی وڈ کے وہ اداکار جنہوں نے ایک اپنے کریئر کی ابتداء ایک ایکسٹرا ایکٹر کی حیثیت سے کی پھر اپنی محنت اور لگن کے ذریعے بالی وڈ میں ایک نمایا مقام بنایا۔ شاہد کپور کا شمار آج بالی وڈ کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد کپور ایک بہترین اداکار اور ڈانسر تو ہیں ہی مگر اب یہ پروڈکشن میں بھی قدم رکھنے والے ہیں۔

خبروں کے مطابق اداکار اپنی ایک دوست کے ساتھ مل کر پروڈکشن کے فرائض سر انجام دیں گے۔ فی الحال تو فلم کا اسکرپٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ٹائٹل کیا ہوگا اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ شاہد کپور کی فلم شاندار جو حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے باکس ا?فس پر کچھ اچھا تاثر نہیں چھوڑ پائی ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ ،شاہد کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :