سکواش فیڈریشن کا کار کر دگی نہ دکھانے اور ڈسپلن کی پابندی نہ کرنیوالے کھلاڑیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ

تمام توجہ ناصر اقبال سمیت نوجوان کھلاڑیوں پر مرکوز کی جائیگی ٗاجلاس میں عندیہ ایج گروپ بچوں پرتوجہ مرکوز کرنے کی منصوبہ بندی بنا رہے ہے ، بار بار آزمائے ہوئے کھلاڑیوں سے بہتری کی امید رکھنا بے وقوفی ہو گی، ائیر چیف سکواش کے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہے ، نائب صدر قمر زمان

جمعہ 20 نومبر 2015 18:06

سکواش فیڈریشن کا کار کر دگی نہ دکھانے اور ڈسپلن کی پابندی نہ کرنیوالے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء)پاکستان سکواش فیڈریشن نے حالیہ انٹرنیشنل ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنیوالے ناصر اقبال سمیت دیگر نوجوان کھلاڑیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کئی سالوں سے عالمی رینکنگ میں نیچے جانے والے اور ڈسپلن کی پابندی نہ کرنیوالے کھلاڑیوں سے جان چھڑانے کا اصولی فیصلہ کر لیا جبکہ فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کا کہنا تھا کہ بار بار آزمائے ہوئے کھلاڑیوں سے بہتری کی امید رکھنا بے وقوفی ہو گی ، ائیر چیف کی سربراہی میں فیڈریشن سکواش کے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہے جو اسٹرٹیجی کے تحت 13سال کے بچوں کی ٹیلنٹ ہنٹنگ کرئے گی ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کھلاڑیوں کی کارکردگی، ڈسپلن اور عالمی رینگنگ کا جائزہ لیا گیا تھا جس پر سینئر کھلاڑیوں کی جائزہ رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق 2009-10ء میں پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری عالمی رینکنگ میں عامر اطلس 14ویں اور فرحان محبوب 16ویں نمبر پر تھے اور دونوں کھلاڑیوں کو ٹاپ10رینکنگ میں پہنچانے کیلئے سکواش فیڈریشن نے ہر ممکن سہولیات فراہم کی لیکن دونوں کھلاڑی ٹاپ 10میں آنے میں ناکام رہے ۔

رپورٹ کے مطابق تازہ عالمی رینکنگ میں ناصر اقبال 44ویں ، فرحان زمان 58ویں ، دانش اطلس 66اور طیب اسلم 81ویں نمبر پر ہیں جبکہ عامر اطلس 96ویں، شاہ جہاں خان 98، فرحان محبوب 100ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں جبکہ عالمی رینکنگ میں زوال کی طرف جانیوالے اکثر کھلاڑیوں پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے، ٹریننگ کو نظر انداز سمیت جان بوجھ کر میچ ہارنے سمیت کئی الزاما ت لگ چکے ہیں ۔

اس ضمن میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور ٹاپ 10رینکنگ میں جانے کیلئے کھلاڑیوں کو ڈسپلن کا پابند ہونے سمیت فٹنس لیول کا بہتر بنانا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں کا میچ فٹنس لیول 4سے 5گھنٹے ہونے سے نتائج خود بخود سامنے آنا شروع ہو جائینگے ۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر و ائیر چیف مارشل سہیل امان سکواش کے معاملا ت کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن ایج گروپ بچوں پرتوجہ مرکوز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔ قمر زمان نے مزید کہاکہ عالمی رینکنگ میں ٹاپ 10میں سابق کھلاڑیوں سے دوبارہ آنے سے متعلق سوچنا بھی بے وقوفی ہو گی ، ہمیں سنجیدگی کیساتھ آگے کی طرف بھی دیکھنا ہو گا جبکہ کھلاڑیوں میں اتنی فٹنس بھی نہیں کہ وہ تین گھنٹے کا میچ کھیل سکیں ،۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی جب تک صحیح معنوں میں جذبے اور لگن سے محنت نہ کرئے تب تک نتائج کا حصول ممکن نہیں جبکہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ دور میں کئی گنا زیادہ سکواش کی سہولیات ہیں