وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے 6 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 نومبر 2015 18:31

وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے 6 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے 6 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 6 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ارکان قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفد بھی شامل ہیں۔ ان ارکان قومی اسمبلی کو اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے موقع پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔