کرکٹر سلمان بٹ ، محمد آصف کل نوجوان کرکٹرز کو لیکچر دیں گے

جمعہ 20 نومبر 2015 19:35

کرکٹر سلمان بٹ ، محمد آصف کل نوجوان کرکٹرز کو لیکچر دیں گے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈکے بحالی پروگرام کے ساتھ ساتھ واپڈا نے بھی کرکٹرز سلمان بٹ اور محمدآصف کیلئے اپنا بحالی پروگرام تشکیل دیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کرکٹرز نے گذشتہ ماہ واپڈا کرکٹ ٹیم کو جوائن کیا تھا۔واپڈا بحالی پروگرام کے تحت سلمان بٹ اور محمدآصف ہفتے کو دوپہر ساڑھے 12 بجے واپڈا سپورٹس کمپلیکس ،چونگی امرسدھوفیروز پور روڈ لاہور میں نوجوان کرکٹرز کو انسدادِ بدعنوانی کے ضابطہ اخلاق پر لیکچر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :