خواہش ہے پاکستان آ کر اپنا سپنا پور اکروں، موقع ملاتو پاکستانی فلم میں کام کروں گا‘ اداکار رنبیر کپور

سینما پاکستان ،امریکہ ،چین یاد نیاکے کسی بھی ملک میں ہووہ پاور فل ہوتاہے،دیپکا پڈوکون کے ہمراہ ویڈ یو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس

جمعہ 20 نومبر 2015 21:37

خواہش ہے پاکستان آ کر اپنا سپنا پور اکروں، موقع ملاتو پاکستانی فلم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) بالی وڈاداکار رنبیر کپورنے کہا ہے کہ میری بڑی خواہش ہے کہ پاکستان آ کر اپنا سپنا پورا کروں، سینما پاکستان ،امریکہ ،چین یا دنیا کے کسی بھی ملک میں ہواس کی اپنی ایک طاقت ہوتی ہے ،موقع ملاتوپاکستانی فلم میں کام کروں گا۔ان خیالات کااظہارانہو ں نے گزشتہ روز ممبئی سے ویڈیولنک کانفرنس میں پاکستانیوں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

ا س موقع پراداکارہ دیپکاپڈوکون بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔رنبیر کپورنے بتایاکہ ’’تماشہ‘‘ موسیقاراے آررحمن کے ساتھ میری دوسری فلم ہے ۔وہ میرے لیے لکی رہے ہیں۔ان کاترتیب دیاہوامیوزک بہت مقبول ہوا۔اس فلم میں ایک گیت ’’اگرتم ساتھ‘‘مجھے بہت پسندہے ۔

(جاری ہے)

یہ ایک رومانٹک اورالمیہ نغمہ ہے جولوگوں کودس پندہ برس بعد بھی اچھالگے گا۔

فلم کاموضوع ہے کہ اگر انسان زندگی میں کچھ کرناچاہتاہے توکرگزرے ۔اس میں میراکردارایک ایسے نوجوان کاہے جوبچپن میں کہانیاں سنتاہے ۔لیکن جوان ہوکروہ اپنی زندگی مرضی سے گزارنے کاخواہشمندہوتاہے۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھاکہ سینما پاکستان ،امریکہ ،چین یاد نیاکے کسی بھی ملک میں ہووہ پاورفل ہوتاہے۔موقع ملاتوپاکستانی فلم میں کام کروں گا۔

اداکارجاویدشیخ اچھے فنکاراوراچھے انسان ہیں۔میں ان کاشکرگزارہوں کہ انہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوان بہت اچھاسلوک کیا۔میں فوادخان اورعمران عباس کے ساتھ بھی فلم میں کام کررہاہوں۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھاکہ میری جودوفلمیں فلاپ ہوئی ہیں،میں ان کی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتاہو ں۔میری کوشش ہوتی ہے کہ میں محنت سے اداکاری کروں تاہم ہم فلم بینوں کوچیلنج نہیں کرسکتے ۔

اداکارہ دیپکاپڈوکون کاکہناتھاکہ ہرفلم میں کسی کے ساتھ میرامقابلہ کرنامناسب نہیں ۔ہرفلم اورفنکارکی کیمسٹری الگ ہوتی ہے ۔لیکن میرے اوررنبیر کے درمیان کچھ سپیشل ضرورہے ۔انکاکہناتھاکہ میں نے ہدایتکارامتیازعلی تاج کی پہلی فلم’’لوّآجکل ‘‘میں اداکاری کی ۔شوٹنگ کے دوران ہماری بہت دوستی ہوگئی۔انہوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی ۔انہو ں نے مجھے یہ احساس دلایاکہ میں بہت کچھ کرسکتی ہوں۔ ’’تماشہ ‘‘کافی جذباتی فلم ہے جوفلم بینوں کے جذبات جگائے گی۔انکاکہناتھاکہ ویڈیولنک کانفرنس کاسلسلہ بہت اچھاہے اوربہت اچھی شروعات ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :