2015ء ، ایک روزہ کرکٹ میں 1933 چھکے لگائے گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 نومبر 2015 23:22

2015ء ، ایک روزہ کرکٹ میں 1933 چھکے لگائے گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) 2015 میں ایک روزہ کرکٹ میں 1933 چھکے لگائے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مقبولیت اور اس طرز کی کرکٹ کے تیز انداز کے باعث گزشتہ کچھ سالوں میں ایک روزہ کرکٹ بھی کافی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں کبھی ایک روزہ کرکٹ میں 300 رنز کا سکور بنایا ایک مشکل کام سمجھا جاتا تھا، اب وہاں 400 رنز کا اسکور بنانا ایک عام بات ہوتی جارہی ہے۔

جبکہ بلے بازوں کیلئے چھکے لگانا بھی پہلے کی طرح مشکل نہیں رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ 2015 میں ایک روزہ کرکٹ میں اب تک کل 1933 چھکے لگائے گئے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کے آغاز کے بعد سے کسی بھی سال میں لگائے جانے والے چھکوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

متعلقہ عنوان :