کینیڈا کے مسلمان نوجوان گلوکاروں کا گانا سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔۔

دین اور ظاہر نامی نوجوانوں نے ریپنگ اور میوزک کے دیوانوں کو بھی حیران کر دیا

اتوار 22 نومبر 2015 12:06

کینیڈا کے مسلمان نوجوان گلوکاروں کا گانا سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔۔

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء) میں مسلمان ہوں اور میں دہشت گرد نہیں،کینیڈا کے مسلمان نوجوان گلوکاروں کا گانا سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے جسے اب تک7.8ملین لوگ دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دین اسکواڈنامی دو نوجوانوں پر مشتمل اس ریپر بینڈ کے گانے میں مسلمان ہوں اور میں دہشت گردنہیں کے بولوں پر مبنی ویڈیو میں اسلام کو ایک پر امن مذہب اور مسلمان کو ایک محبت کرنیوالے انسان کے پیغام کے ساتھ دِکھایا گیا ہے۔دین اور ظاہر نامی ان دو نوجوانوں نے اپنے شاندار پیغام کے ذریعے نہ صرف شہرت حاصل کی بلکہ ریپنگ اور میوزک کے دیوانوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔ آپ بھی ویڈیو دیکھئے!

متعلقہ عنوان :