باہر سے سافٹ اور سویٹ لگتا ہوں لیکن اندر سے سخت اور پیچیدہ ہوں‘ شاہ رخ خان

اتوار 22 نومبر 2015 12:24

باہر سے سافٹ اور سویٹ لگتا ہوں لیکن اندر سے سخت اور پیچیدہ ہوں‘ شاہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میں باہر سے سافٹ اور سویٹ لگتا ہوں لیکن اندر سے سخت اور پیچیدہ ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ میں رومینٹک نہیں بلکہ ایکشن ہیرو ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی زی نیوز کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی آنیوالی فلم ’دل والے ‘کے ایک گانے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ میں باہر سے تو سافٹ اور سویٹ لگتا ہوں تاہم اندر سے سخت اور پیچیدہ ہوں۔ لہذا میں رومینٹک ہیرو نہیں بلکہ ایکشن ہیرو ہیں۔ روہت شیٹھی کی فلم ”دل والے “میں شاہ ر خ خان اور کاجل کے ہمرا ہ ورون دھون اور کریتی سینن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم رواں سال18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :