کراچی: فرانسیسی فری سٹائل فٹبالر سیئن گارنیئر کا مظاہرہ، شائقین حیران

اتوار 22 نومبر 2015 14:19

کراچی: فرانسیسی فری سٹائل فٹبالر سیئن گارنیئر کا مظاہرہ، شائقین حیران

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 نومبر۔2015ء) اپنی انگلیوں پر گیند گھمانا ہو یا سر اور کندھوں سے فٹبال کو دائیں بائیں کرنا ہو، فرانسیسی فری اسٹائل فٹبالر سیئن گارنیئر کا کمال ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں اس شاندار مظاہرے کو دیکھنے کے لئے شائیقین کی بڑی تعداد موجود تھی، سیئن گارنیئر کے اشاروں پر ناچتی گیند کے مناظر کو حاضرین نے اپنے موبائل کیمروں میں بھی محفوظ کیا۔سیئن گارنیئر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت محبت ملی اور وہ دوبارہ بھی پاکستان آئیں گے۔ فری اسٹائل شو کے دوران شائقین اسٹار کھلاڑی کے ہمراہ سلفیاں بھی بناتے رہے۔