پاکستان اور بھار ت کے درمیان کرکٹ میچوں کیلئے سرحد پرامن ضروری ہے،مہندرامرناتھ

اتوار 22 نومبر 2015 14:41

پاکستان اور بھار ت کے درمیان کرکٹ میچوں کیلئے سرحد پرامن ضروری ہے،مہندرامرناتھ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ سابق نامور کھلاڑی مہیندرامر ناتھ نے کہاہے کہ پاکستان اور بھار ت کے درمیان کرکٹ میچوں کیلئے سرحد پرامن ضروری ہے اور امن ہوتے ہی ایک دوسرے کے ہاں جاکر کھیلنا چاہیے تیسرے ملک میں کھیلنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مجھے ہمسائیہ ملک سے پیار ہے لیکن اپنے ملک سے زیادہ پیارہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان کی سیریز ہونی چاہیے لیکن اس کیلئے سرحد پر امن ضروری ہے دونوں ممالک کو صورتحال پر توجہ دینی چاہیے ۔

ایک اورسوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ میں کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کے حق میں نہیں ہوں اگر دو ملک آپس میں کھیلتے ہیں تو پھر غیر جانبدار مقام کیوں ہونا چاہیے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جس طرح کرکٹ کے کھلاڑیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایمانداری سے کھیلیں اسی طرح بورڈ کے حکام کیلئے بھی یہی اصول ہونا چاہیے اگر ہم کسی کو سلیکٹر بناتے ہیں تو اس پر اعتماد کرتے ہیں کہ اگر ان کا بیٹا بھی معیار پر پورا نہیں اتریگا تو اسے نہیں کھیلنے دینگے اس طرح جو باصلاحیت ہو اسے آگے آناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :