صوبائی وزیر مخدم جمیل الزماں کو سروری جماعت کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا

اتوار 22 نومبر 2015 14:51

صوبائی وزیر مخدم جمیل الزماں کو سروری جماعت کا روحانی پیشوا مقرر کردیا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء)سندھ کے صوبائی وزیر مخدم جمیل الزماں کو سروری جماعت کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مخدوم امین فہیم کی وفات کے بعد ان کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں کو سروری جماعت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ان کی دستار بندی پیر کی دوپہر12بجے ہالہ میں ہوگی۔مخدوم جمیل الزماں سندھ اسمبلی سے 2 دفعہ منتخب ہوچکے ہیں  موجودہ حکومت میں سندھ کے وزیرریونیو کا عہدہ ان کے پاس ہے ۔اس کے علاوہ مخدوم جمیل الزماں 19کتابوں کے مصنف اورپی پی سندھ کے نائب صدرہیں۔