شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو خسارہ سے نکالنے کیلئے عوام پر” صفائی ٹیکس “عائد کرنے پر غور

اتوار 22 نومبر 2015 22:13

شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو خسارہ سے نکالنے کیلئے عوام پر” صفائی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء)حکو مت کا لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو خسارہ سے نکالنے کیلئے عوام پر” صفائی ٹیکس “عائد کرنے پر غور۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی طرف سے اربوں کے قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے لئے تجاویز محکمہ بلدیات پنجاب کو بھجوا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں 200 روپیہ ماہانہ گھروں جبکہ 700 روپیہ ماہانہ کمرشل یونٹ دکانداروں سے جبکہ راولپنڈی میں 100 روپے ماہانہ فی گھر 500 روپے کمرشل یونٹ سے وصول کرنے کی تجاویز پر محکمہ بلدیات نے کام شروع کر دیا ہے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی 2010-11 سے اب تک 18 ارب 36 کروڑ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے12 ارب روپے کے قرضے لئے ہیں ایک اور تجویز کے مطابق لاہور، راولپنڈی میں ٹیکس عائد کر دیا جائے اور جس وقت قرضہ کی رقم پوری ہو جائے تو اس ٹیکس کو ختم کر دیا جائے۔