رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، مبینہ دہشت گرد، ٹارگٹ کلرز سمیت 19 ملزمان گرفتار

اتوار 22 نومبر 2015 22:42

رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، مبینہ دہشت گرد، ٹارگٹ کلرز ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) پاکستان رینجرز سندھ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا جس میں مبینہ دہشت گرد، ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد بھی شامل ہیں جن کو لیاری اور مچھر کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ رینجرز نے الفلاح، صفورا، سرجانی، مارٹن کوارٹر، رام سوامی اور دھوبی گھاٹ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دیگر 15 ملزمان بشمول ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :