راولپنڈی : جج کی عدم حاضری ، ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست پر فیصلہ موخر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 نومبر 2015 10:39

راولپنڈی : جج کی عدم حاضری ، ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 نومبر 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر فیصلہ ج موخر کر دیا گیا . تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی . درخواست پر سماعت کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے کرنا تھی جو ان کی رخصت کے باعث کارروائی کے بغیر ہی ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایا ن علی کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر فیصلہ 25 نومبر کو آئندہ سماعت میں سنایا جائے گا.

متعلقہ عنوان :