کھلاڑیوں نے انگلینڈ کیخلاف سیریز سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اظہر علی

پیر 23 نومبر 2015 11:04

کھلاڑیوں نے انگلینڈ کیخلاف سیریز سے بہت کچھ سیکھا ہے ، اظہر علی

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے سیریز تو ہار گئے لیکن کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے، جن میں دلیری سے کھیلنے کے گُر بہت اہم ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کی شکست مایوس کن تھی ، آخری مقابلے میں کھلاڑیوں نے آخری حد تک جان ماری مگر افسوس کہ جیت نہ سکے ۔ ون ڈے کپتان نے کہا کہ وہ سیریز ہار گئے لیکن دل نہیں ۔ بلکہ یہ سبق حاصل کیا ہے کہ دل بڑا کر کے کھیلیں تو کچھ بڑا کارنامہ دکھا سکتے ہیں ۔ اظہر علی نے یہ اعتراف بھی کیا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز میں بابائے کرکٹ کو اس بار ہرا کر تاریخ بدلنے کا اچھا موقع تھا جو ہاتھ سے نکل گیا ہے ۔