پاکستان طالبان کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے :جان مکین

پیر 23 نومبر 2015 11:16

پاکستان طالبان کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے :جان مکین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر2015ء) امریکی سینیٹر اور آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کا ڈنکا امریکہ میں بھی بجنے لگا ۔

(جاری ہے)

امریکی سینٹ میں آرمڈ فورسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق افغانستان کی صورتحال ، داعش کے خلاف جنگ اور دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون ملاقات میں زیر بحث رہے ۔ ملاقات میں امریکی سینیٹر نے پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔ جان مکین کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ، اس جنگ میں پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ جان میکن نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :