ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست پر فیصلہ جج کی رخصت کے باعث موخر پرسوں سنایا جائے گا

پیر 23 نومبر 2015 11:25

ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست پر فیصلہ جج کی رخصت کے باعث موخر ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست پر فیصلہ عدالت کے جج رانا آفتاب کی رخصت کے باعث موخر کردیا گیا جو بدھ کو سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو کسٹم عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ حوالگی کی درخواست پر فیصلہ سنایا جانا تھا تاہم عدالت کے جج رانا آفتاب کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ کیس کی سماعت اور پاسپورٹ حوالگی کی ددرخواست پر فیصلہ بدھ کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :