امریکی ریاست لوزیانا میںفائرنگ ، 16 افراد زخمی
سمیرا فقیرحسین پیر 23 نومبر 2015 11:30
لوزیانا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 نومبر 2015 ء) : امریکی ریاست لوزیانا کے نیو اورلینز پارک میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے . تفصیلات کے مطابق فائرنگ نیو اورلینز پارک میں گانے کی شوٹنگ کے دوران ہوئی جس میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
فائرنگ کے واقعہ کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا.
نیو اورلینز پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹائلر گیمبل کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں تاحال کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی انہوں نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کی بھی کوشش کی جارہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ گانے کی شوٹنگ کے دوران تقریباً 200 افراد موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کسی ذاتی جھگڑے کی وجہ ہوسکتا ہے۔ جبکہ تین عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور کو ایک مشین گن کے ساتھ جاتے دیکھا گیا.متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.