ہم نے بالی و وڈ پر رانیوں کی طرح راج کیا ہے‘آشا بھونسلے

پیر 23 نومبر 2015 12:08

ہم نے بالی و وڈ پر رانیوں کی طرح راج کیا ہے‘آشا بھونسلے

لند ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء)آشا بھونسلے کا پلے بیک سنگنگ کریئر تقریباً سات دہائیوں پر محیط ہے۔82 سالہ آشا بھونسلے بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں پروگرام پیش کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ ابھی بھی ان کی عمر 30 برس ہے۔انہوں نے سینکڑوں اداکاراوٴں کو اپنی آواز دی ہے لیکن اب وہ کئی نئی فلموں پر تنقید کرتی ہیں کہ ان میں پلاٹ، مکالمے اور اچھے گیت نہیں ہوتے۔

آشا بھونسلے کے نام سب سے زیادہ ایوارڈز ہیں- 1943 میں اپنے کریئر کی ابتدا کرنے والی گلوکارہ آشا بھونسلے نے 12 ہزار سے زیادہ گیت ریکارڈ کرائے ہیں جبکہ گینیز بک آف ریکارڈ کے مطابق موسیقی کی تاریخ میں وہ سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے والی فنکار ہیں۔بی بی سی انٹرویو میں 80 کی دہائی میں ہونے کے باوجودآشا بھونسلے کہتی ہیں کہ میں اندر سے میں 30 کی ہوں اور میں ہر چیز کر سکتی ہوں۔

(جاری ہے)

گیت کا موڈ ہوتا ہے تو گیت گاتی ہوں۔ اگر اداس ہوں تو ’آپ نے چین سے مجھے جینے نہ دیا۔۔۔‘ یا پھر اس موڈ میں کہ ’پیا اب تو آجا۔انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ اگر نوجوانوں کے ساتھ ہیں تو ’کمبخت عشق ہی گائیں گے۔ وہ حالیہ فلموں کو کہانی، مکالمے اور اچھے نغموں کی کمی کے لیے تنقید کا نشانہ بناتی ہیں-جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ’مجھ کو ہوئی نہ خبر‘ جیسے نئی قسم کے گیت گانے میں انھیں کوئی پریشانی ہوئی تھی تو انھوں نے کہا کہ ’نہیں، نہیں۔

یہ اچھے نغمے ہیں۔ ان میں نہ موسیقی خراب ہے نہ الفاظ۔لیکن وہ کہتی ہیں کہ اب ’اچھے مکالمے نہیں ہیں۔ اچھی اداکاری نہیں ہے۔ صرف رقص ہے۔ نہ ہی اچھی موسیقی ہے، صرف لے اور لے ہے اور مجھے یہ پسند نہیں۔ہرچند کہ انھیں رومانٹک اور جدید نغموں کے لیے یاد کیا جاتا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ آج کل پیش کیے جانے والے گیت ’بے ہودہ‘ ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’ایک عرصے تک ایک طرف لتا (ان کی بہن) تھی اور ایک طرف آشا، کوئی تیسری گلوکارہ نہیں تھی۔ ہم نے بالی وڈ کی فلم انڈسٹری پر راج کیا ہے۔ رانیوں کی طرح راج کیا۔