ایان علی نے بیرون ملک فرار کی خبروں کی تردید کردی

عدالت سے قانونی طور پر پاسپورٹ لینے کی استدعا کررکھی ہے‘ایان علی

پیر 23 نومبر 2015 12:16

ایان علی نے بیرون ملک فرار کی خبروں کی تردید کردی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) کرنسی اسمگلنگ کی ملزمہ ماڈل ایان علی نے بیرون ملک فرار ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہی ہوں، کسی اور ملک نہیں گئی۔

(جاری ہے)

ماڈل ایان علی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عدالت سے قانونی طور پر پاسپورٹ لینے کی استدعا کررکھی ہے، پاسپورٹ ملے بغیر کیسے کسی اور ملک جاسکتی ہوں،انہوں نے خبر دار کیاکہ بے بنیاد خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرسکتی ہوں-ماڈل ایان علی نے کہا کہ ہمارے یہاں تو فوج، پارلیمنٹ اور قومی مفاد بھی بے بنیاد خبروں سے محفوظ نہیں، ایسی خبریں چلانے والوں کو احساس نہیں کہ معاشرے اور قوم پر اس کا کتنا اثر پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :