فاسٹ باؤلر عمرا ن خان جونیئر نے سینئرز کی ’’عزت‘‘ کی نئی مثال قائم کر دی

پیر 23 نومبر 2015 12:27

فاسٹ باؤلر عمرا ن خان جونیئر نے سینئرز کی ’’عزت‘‘ کی نئی مثال قائم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عمرا ن خان جونیئر نے سینئر کھلاڑیوں کی عزت کی نئی مثال قائم کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بننے والے پشاور کے عمران خان جونیئر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں مشغول تھے کہ اس دوران ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتا ن شاہد خان آفریدی نے اپنے جوتے ان کے سپرد کرکے انہیں صاف کرنے کا حکم دیا جسے نوجوان فاسٹ باؤلر بڑی خندہ پیشانی سے بجا لائے اور مستعدی سے ان کے جوتے صاف کیے ، اس دوران کیمرے پر نظر پڑنے پر وہ جوتے وہیں چھوڑ کر اندر چلتے بنے تاہم اس وقت تک یہ مناظر کیمرے میں قید ہوچکے تھے ۔

(جاری ہے)