مصر میں ہونیوالے ورلڈ اوپن سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

پیر 23 نومبر 2015 12:36

مصر میں ہونیوالے ورلڈ اوپن سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء)پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام مصر میں ہونے والے ورلڈ اوپن سکوائش اوپن چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشں کے حکام کے مطابق تربیتی کیمپ میں 6 کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں جن میں طیب اسلم، اسرار احمد، کاشف آصف، عباس شوکت، دانش اطلس اور فرحان محبوب شامل ہیں حکام کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے بعد قومی کھلاڑیوں کے ٹرائل لئے جائیں گے اور ٹرائل کے بعد ایونٹ کیلئے چار باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ورلڈ اوپن چیمپئن شپ آئندہ ماہ 22 سے 26 دسمبر تک مصر میں کھیلی جائے گی