جائز کلارک کی جانب سے کرائی گئی ملاقات فائدہ مند رہی ہے ‘نجم سیٹھی

پیر 23 نومبر 2015 12:36

جائز کلارک کی جانب سے کرائی گئی ملاقات فائدہ مند رہی ہے ‘نجم سیٹھی

اسلاآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہاہے کہ جائز کلارک کی جانب سے کرائی گئی ملاقات فائدہ مند رہی ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ جائلز کلارک کی جانب سے کرائی گئی ملاقات فائدہ مند رہی اور اب وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان 2007 میں انڈیا میں کھیلی گئی کرکٹ سیریز کے بعد سے کوئی باقاعدہ مکمل کرکٹ سیریز نہیں کھیلی گئی۔بھارت کو اس کے بعد اگلی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آنا تھا تاہم 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کے ساتھ ساتھ کرکٹ تعلقات بھی متاثر ہوئے اور اس کے بعد متعدد کوششوں کے باوجود کوئی مکمل سیریز نہیں کھیلی جا سکی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں 2012 میں اس وقت معمولی پیشرفت ہوئی تھی جب پاکستان نے دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے بھارت کا دورہ کیا تھا جس کے بعد تعلقات میں کچھ بہتری آنا شروع ہوئی تھی تاہم سرحدی کشیدگی کے سبب دونوں ممالک کے تعلقات ایک بار پھر کشیدہ صورتحال اختیار کر گئے۔