مصباح الحق کے بغیر پاکستان ٹیم کیلئے انگلینڈ کانٹوں کی سیج ثابت ہوگا ‘ جیفری بائیکاٹ

پیر 23 نومبر 2015 12:42

مصباح الحق کے بغیر پاکستان ٹیم کیلئے انگلینڈ کانٹوں کی سیج ثابت ہوگا ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) سابق انگلش کپتان اور موجودہ مبصر جیفری بائیکاٹ نے خبردار کیا ہے کہ مصباح الحق کے بغیر پاکستان ٹیم کیلئے انگلینڈکانٹوں کی سیج ثابت ہوگا ‘مہمان بیٹسمینوں کیلئے جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار کیا تاہم ون ڈے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ‘ آئندہ برس کے وسط میں پاکستان نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جو2010 کے فکسنگ اسکینڈل کے بعد اس کا پہلا ٹورہوگا اور ایک بار پھر کرپشن کے الزامات پاکستانی ٹیم کے تعاقب میں ہوں گے۔

جیفری بائیکاٹ نے کہاکہ اسکینڈل کے بعد سے پاکستانی پلیئرز کا رویہ کافی بہتر ہوا اورانھوں نے خودکوکافی کنٹرول میں رکھا ہے، اصل اہمیت کپتان کی ہوتی ہے کہ وہ ٹیم کے لیے کیسی ٹون سیٹ کرتا ہے اور پاکستان کے پاس مصباح کی صورت میں ایک بہترین کپتان موجود ہے اگر وہ آئندہ برس انگلینڈ آتے ہیں تو ان کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ خود کو انتہائی ٹھنڈا اور پرسکون رکھیں تاہم اگر وہ نہیں آتے تو پھر پی سی بی کو انگلینڈ کے دورے کیلیے موزوں کپتان کی تلاش کا سخت چیلنج درپیش ہوگا۔

متعلقہ عنوان :