رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو ریلیز ہو گی

پیر 23 نومبر 2015 12:49

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں میں لڑکیوں کو متاثرکرنے کے لیے شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ بولا کرتے تھے۔بالی ووڈ لائف کے مطابق رنبیر کپور ہندوستانی چینل کلرز کے شو کامیڈی نائٹس ود کپل پر اپنی آنے والی فلم ’تماشا‘ کی تشہیر کے لیے موجود تھے جہاں ان کی ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

اس دوران شو کے ہوسٹ کپل شرما نے ان سے سوال کیا کہ کیا رنبیر نے کبھی کالج کے دور میں شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ بولیں۔

(جاری ہے)

اس سوال کے جواب میں رنبیر کا کہنا تھا کالج کے نہیں اسکول کے دنوں میں جب وہ آٹھویں جماعت میں تھے تو شاہ رخ خان کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ریلیز ہوئی تھی۔رنبیر کے مطابق اس فلم کی ریلیز کے بعد زیادہ تر لڑکے شاہ رخ خان کی نقل کرتے تھے اور رنبیر لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لیے شاہ رخ کا ڈائیلاگ ’کچھ کچھ ہوتا ہے تم نہیں سمجھو گی‘ بولتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان کے ڈائیلاگ کی نقل کرنے پر لڑکیاں ان سے کافی متاثر بھی ہوجاتی تھیں۔رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :