میری بیٹی للی بہت خوبصورت مگر میک اپ کرکے نمونہ لگتی ہے، جانی ڈیپ

پیر 23 نومبر 2015 12:49

میری بیٹی للی بہت خوبصورت مگر میک اپ کرکے نمونہ لگتی ہے، جانی ڈیپ

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) ہالی ووڈ اداکارجانی ڈیپ نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی للی بہت خوبصورت ہے لیکن بناوٴ سنگھار کر کے عجیب نمونہ لگنے لگتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویوکے دوران کہی جانی ڈپ نے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر للی روز کے ہزاروں فالوورز ہیں جو اس کے ایسے بناوٴ سنگھار سے حیران رہ جاتے ہیں لیکن وہ میرے لیے کوئی نمونہ نہیں بلکہ شہزادی ہے جانی ڈیپ نے بتایا کہ میری بیٹی للی مجھ سے ہر بات شیئر کرتی ہے اورہمارا تعلق بہت مضبوط ہے۔ للی ابھی صرف 16برس کی ہے وہ ابھی نابالغ ہے اسی لیے اسے پتہ نہیں کہ بناوٴسنگھار کیسے کرنا ہے ۔