کینیڈا میں برف سے بنا شاندار ہوٹل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 نومبر 2015 12:49

کینیڈا میں برف سے بنا شاندار ہوٹل

کینیڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 نومبر 2015 ء) : کینیڈا میں ایک ہوٹل مکمل طور پر برف کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے ۔ ہوٹل دی گلیس شمالی امریکہ میں اپنی نوعیت کا واحد ہوٹل ہے، اس ہوٹل میں موجود تمام 44 کمرے کسی چھوٹے سے جھونپڑے کی طرز پر بنائے گئے ہیں۔ اس ہوٹل کو پہلی مرتبہ 2001ء میں بنایا گیا تھا جس کے بعد ہر سال موسم سرما میں اس کی تعمیر نو کی جاتی ہے کیونکہ برف عارضہ ہوتی ہے لہٰذا اس ہوٹل کی تعمیر نو کی ضرورت پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

برف سے بنا یہ ہوٹل سال کے کچھ مہینوں تک ہی قائم رہ سکتا ہے ، جیسے آئندہ برس جنوری سے مارچ تک۔مذکورہ ہوٹل پانچ سو ٹن مصنوعی برف اور تیس ہزار ٹن قدرتی برف سے بنایا گیا ہے۔ سب سے شاندار بات تو یہ ہے کہ اس ہوٹل میں ریسٹورنٹ ، سونا اور برف سے بنی ایک سلائیڈ سمیت آئس باربھی ہے۔ ہوٹل کے کمروں کا درجہ حرارت تئیس ڈگری فارن ہائٹ سے ستائیس ڈگری فارن ہائٹ تک ہوتا ہے جبکہ سونے کے لیے بیڈز بھی برف سے بنائے گئے ہیں جن پر سونے کے لیے سلیپنگ بیگ کا استعمال کرنا ہوتا ہے، اس ہوٹل میں ایک فرد کاکم از کم کرایہ 199 ڈالر ہے. برف سے بنے اس انوکھےاور شاندار ہوٹل کی سیر آپ بھی کیجئیے:

متعلقہ عنوان :