پاکستان نے ورلڈ مسل مینیا کا مینز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پیر 23 نومبر 2015 13:14

پاکستان نے ورلڈ مسل مینیا کا مینز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاس ویگس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) پاکستان نے ورلڈ مسل مینیا کا مینز ٹائٹل اپنے نام کر لیاہے ۔ امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگس میں ہوئے ایونٹ میں پاکستانی باڈی بلڈر سلمان احمد نے گولڈ میڈل حاصل کرکے دیار غیر میں ملک کا نام روشن کیا ، سلمان احمد اس سے قبل بھی ورلڈ مسل مینیا ایونٹ میں حصہ لے چکے ہیں تاہم اس وقت بھی وہ ٹاپ 10پوزیشنز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوسکے تھے ۔