17 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،عسکری گرین راولپنڈی نے گولڈن ایگلز کو ہرا کر ریجنل سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 23 نومبر 2015 13:30

17 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،عسکری گرین راولپنڈی نے گولڈن ایگلز کو ہرا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) 17 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا ریجنل کواٹر فائنل میچ عسکری گرین راولپنڈی اور گولڈن ایگلز لاہور کے درمیان سٹیگ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا جو کہ عسکری گرین نے 5 وکٹوں سے جیت کر ریجنل سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ گولڈن ایگلز کے کپتان محمد سلمان خان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کی اور 27.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

رضوان اسلم نے 51، رؤف وائیں 35 ، ندیم فاروقی 26 ، محمد شہباز 18 اور زبیر بٹ نے 14 رنز بنائے۔ عسکری گرین کی طرف سے کاشف عمران نے 3/26، مقصود اسلم 2/22، افتخار محمود 2/32 ، جنرل ابصار 1/15 اور محمود خان نے 1/22 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں عسکری گرین راولپنڈی نے 27.4 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ مقصود اسلم 50، منصوب الٰہی 27، عبد الرحیم 16 اور رضا بٹ نے 52 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ گولڈن ایگلز نے 2/40،وحید عباس 1/16 اور جاوید حیات نے 1/26 وکٹ حاصل کی۔ عدنان رشید ، محمد باسط ایمپائر جبکہ ظہور عالم سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :