نیشنل ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ کا آغاز کل سے ریلوے اسٹیڈیم میں ہو گا

پیر 23 نومبر 2015 13:31

نیشنل ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ کا آغاز کل سے ریلوے اسٹیڈیم میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ کا آغاز کل ( منگل ) 24 نومبر سے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو کے باسکٹ بال کورٹ پر ہو گا ۔ جس کا افتتاح نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان کریں گے۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز صبح 11 بجے ہو گا۔ چمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہ بات سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پی او ایف واہ ، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان ریلوے کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ چمپئن شپ کا فائنل 28 نومبر کو کھیلا جائے گا۔