اداکارہ نرگس نے معاوضے کے تنازعہ پر شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ چھوڑ دیا

پیر 23 نومبر 2015 13:56

اداکارہ نرگس نے معاوضے کے تنازعہ پر شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) اداکارہ نرگس نے معاوضے کے تنازعہ پر شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس کا پروڈیوسر ملک طارق سے تین ڈراموں میں کام کرنے کا معاہدہ ہوا تھا اور گزشتہ روز انہوں نے تیسرے اسٹیج ڈرامہ میں معاوضہ کے تنازعہ پر کام کرنے سے انکار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس ایک اور پروڈیوسر سے ڈرامے کرنے کے لئے رابطے میں ہیں تاہم ابھی تک معاوضے کے حوالے سے کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں ہوا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نرگس نے شوبز میں واپسی پر اپنے پہلے اسٹیج ڈرامے کا معاوضہ 40لاکھ روپے وصول کیا تھا ۔