کراچی فش ہاربراتھارٹی کے چینل 7 روز سے جام،لانچوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی

پیر 23 نومبر 2015 14:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) کراچی فش ہاربر اتھارٹی کے زیر انتظام چلنے والے 10چینل گزشتہ 7روز سے جام ہیں جس کے باعث لانچوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔ فش ہاربر اتھارٹی کی تمام تر کوششوں کے باوجود برتھ نمبر ایک سے 10تک آمد و رفت بحال نہیں ہوسکے ۔

(جاری ہے)

فش ہاربر اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹی کی توسیع کیلئے پانچ سال قبل کراچی پورٹ ٹرسٹ کو درخواست کی تھی مگرآج تک کراچی پورٹ ٹرسٹ نے اس سلسلے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق جیٹی کے جام ہونے سے 180سے زائد لانچیں بیچ سمندر میں جیٹی پر آمد کیلئے انتظار میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :