سعودی شخص کو بیٹھے بٹھائے 3لاکھ 3 ہزار سعودی ریال مل گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 نومبر 2015 14:28

سعودی شخص کو بیٹھے بٹھائے 3لاکھ 3 ہزار سعودی ریال مل  گئے

سعودی عرب(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 نومبر 2015 ء): ایک سعودی شخص کو بیٹھے بٹھائے 3 لاکھ 3 ہزار سعودی ریال مل گئے . تفصیلات کے مطابق کیش مشین سے رقم نکلوانے کے لیے گئے ایک سعودی شخص کو معلوم ہوا کہ اسے اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 3 ہزار سعودی ریال موصول ہوئے ہی جس پر وہ حیران رہ گیا.

(جاری ہے)

سعودی شخص نے اس رقم کو اپنی خوش قسمتی سمجھ کر رکھنے کے بجائے بنک کو فون کیا اور رقم سے متعلق دریافت کیا جس پر سعودی شخص کو بتایا گیا کہ اس کے بنک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی رقم درست ہے اور اس میں کوئی غلطی نہیں کی گئی جس پر سعودی شخص کو تسلی نہ ہوئی اور وہ دمام کی مشرقی بندر گاہ پر موجود بنک میں مینیجر کے پاس جا پہنچا جہاں مینجر نے رقم منتقل کرنے والے شخص کی شناخت کر لی اور سعودی شخص کو بتایا کہ بنک کے ایک ملازم نے یہ رقم ایک ہندسے کی غلطی سے آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے.