مخدوم جمیل الزماں سروری جماعت کے نئے روحانی پیشوا اور سربراہ بن گئے‘ دستار بندی کردی گئی

دستار بندی کی تقریب میں آغا سراج درانی، وزیر اعلیٰ سندھ اور مختلف علاقوں میں سروری جماعت کے خلفاء اور مریدین کی بڑی تعداد میں شرکت

پیر 23 نومبر 2015 14:33

ہالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں سروری جماعت کے نئے روحانی پیشوا اور سربراہ بن گئے‘ دستار بندی کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو مخدوم جمیل الزماں کی سروری جماعت کے بطور 19 ویں پیشوا دستار بندی کردی گئی ۔ دستار بندی کی تقریب میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، مختلف علاقوں میں سروری جماعت کے خلفاء اور مریدین کی بڑی تعداد سمیت مخدوم خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :