پہلی نیشنل جونیئر اور کیڈٹ کراٹے چیمپئن شپ 29دسمبر سے کراچی میں ہوگی

پیر 23 نومبر 2015 15:01

پہلی نیشنل جونیئر اور کیڈٹ کراٹے چیمپئن شپ 29دسمبر سے کراچی میں ہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 نومبر۔2015ء) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی نیشنل جونیئر اور کیڈٹ کراٹے چیمپئن شپ 27سے 29دسمبر تک کراچی میں ہوگی۔ فیڈریشن کے تمام ملحقہ یونیٹوں کے علاوہ چاروں صوبوں اور اپڈا، پاکستان آرمی، پولیس، پاکستان ریلویز، اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شمیم ہاشمی کے مطابق جونیئرز بوائز کے مقابلے 50کلو گرام، 55کلو گرام سے کم ، انڈر 61کلوکرام، انڈر 68کلوگرام، 76کلو گرام انفرادی کاتا اور ٹیم کا تا کیٹگریز میں ہونگے۔

لڑکوں کے مقابلے 43کلوگرام، 48کلوگرام، 53کلوگرام،59کلو گرام، کیگزیز انفرادی کاتا اور ٹیم کاتا جبکہ کیڈٹ کے مقابلے انڈر 48کلو گرام، انڈر 52کلو گرام، 57کلو گرام، انڈر 63کلوگرام، انڈر 70کلو گرام کے علاوہ انفرادی کاتا کیٹگریز میں ہونگے اور خواتین کے مقابلے انڈر 42کلوگرام، انڈر 47کلوگرام، انڈر 54کلوگرام اور انفرادی کاتا کیٹگریز میں ہونگے۔