آئرلینڈ کے رورئے میکلارے ورلڈ ٹورگالف چیمپئن شپ ٹرافی کے مالک بن گئے

پیر 23 نومبر 2015 15:08

آئرلینڈ کے رورئے میکلارے ورلڈ ٹورگالف چیمپئن شپ ٹرافی کے مالک بن گئے

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) آئرلینڈ کے شہرہ آفاق گالفر رورئے میکلارے نے دبئی میں ہونیوالی ڈی پی ورلڈ ٹورگالف چیمپئن شپ جیت لی ۔تفصیلات کے مطابق 8ملین امریکی ڈالرز انعامی رقم کے ایونٹ میں دنیا بھر سے 60ٹاپ گالفرز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ کے رورئے میکلارے نے پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیااور ٹرافی کے حقدار قرار پائے ۔ان کے ہم وطن اینڈی سولیوان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔آئرش ٹاپ گالفر رورئے میکلارے 2012میں بھی ڈی پی ورلڈ ٹورگالف چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں ۔