میرے لئے نومبر خصوصی اہمیت کا حامل ہے ، ایشوریا رائے

کرن جوہر کہتے ہیں کہ میں دنیا کی خوبصورت ترین عورت ہوں ، انٹرویو

پیر 23 نومبر 2015 15:12

میرے لئے نومبر خصوصی اہمیت کا حامل ہے ، ایشوریا رائے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے کہا ہے کہ میرے لئے نومبر خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔ اپنے ایک انٹرووی میں انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کی سالگرہ نومبر کو ہوتی ہے اور 19 نومبر کو میں نے مس ورلڈ کا تاج پہنا تھا انہوں نے کہا کہ میں بالی وڈ میں کافی عرصے سے کام کر رہی ہوں انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں کرن جوہر کہتے ہیں کہ میں دنیا کی خوبصورت ترین عورت ہوں انہوں نے کہا کہ میرے سسر امیتابھ بچن نے دیوالی پر بہترین پارٹی کا انتظام کیا تھا انہوں نے کہا کہ میں گھر اور بچی سے شوبز کی وجہ سے دور تھی لیکن عارضی کنارہ کش تھی تاہم میں زیادہ دیر تک شوبز سے دور نہیں رہ سکتی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے صوجوئے گھوش کی پیش کش کو قبول کرتے ہوئے دونوں فلموں کا معاہدہ سائن کر لیا ہے ۔ سوجوئے کی ایک فلم کا نام ” درگارانی “ تجویز کیا گیا ہے تاہم دوسری فلم کے متعلق ابھی تک کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی ۔ اس بارے میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے سوجوئے کی دونوں فلموں کی آفر قبول کر لی ہے تاہم مجھے اس بات کا علم نہیں کہ وہ کونسی فلم پہلے شروع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :