نئے موٹر سائیکلز و رکشوں کی رجسٹریشن ایک ماہ اور کار وں و دیگر گاڑیوں کی رجسٹریشن 2ماہ کے اندر نہ کروانے والوں کو جرمانہ کیا جا ئے گا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن

پیر 23 نومبر 2015 15:16

نئے موٹر سائیکلز و رکشوں کی رجسٹریشن ایک ماہ اور کار وں و دیگر گاڑیوں ..

فیصل آباد۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 نومبر۔2015ء)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نئے موٹر سائیکلز و رکشوں کی رجسٹریشن ایک ماہ اور کار وں و دیگر گاڑیوں کی رجسٹریشن 2ماہ کے اندر اندرنہ کروانے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ جو افراد نئی گاڑیاں خریدنے کے بعد مذکورہ مدت کے اندر اپنی گاڑیوں و موٹرسائیکلز وغیرہ کی رجسٹریشن نہیں کروائیں گے انہیں تاخیر پر رجسٹریشن کی صورت میں جرمانہ بھی ادا کرناہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ نیاموٹر سائیکل اور رکشہ خریدنے کے بعد ایک ماہ کے اندر رجسٹریشن نہ کروانے پر 500 روپے جرمانہ اور کار و دیگر گاڑیوں کی 2ماہ میں رجسٹریشن نہ کروانے پر 2ہزار روپے جرمانہ کیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ 3ماہ کا عرصہ گزرنے پر جرمانے کی رقم میں مزید اضافہ بھی کر دیاجائیگا۔