پشاور اسلام آباد موٹروے پرشدید دھندکے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ‘6 افرا د زخمی

پیر 23 نومبر 2015 15:17

پشاور اسلام آباد موٹروے پرشدید دھندکے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا ..

پشاور۔23 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 نومبر۔2015ء ) پشاور اسلام آباد موٹروے پرنوشہرہ کے قریب شدید دھند کی وجہ سے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پشاوراسلام آبادموٹروے پر نوشہرہ کے قریب دھند کے باعث متعدد گاڑیاں ٹکراگئیں،موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جنھیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیاگیا۔