بھارتی میڈیا کی کردار کشی پرقانونی چارہ جوئی کا ارادہ ہے، محمد حفیظ

پیر 23 نومبر 2015 15:53

بھارتی میڈیا کی کردار کشی پرقانونی چارہ جوئی کا ارادہ ہے، محمد حفیظ

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) ٹیسٹ اوپنر اور سابق کپتان محمد حفیظ پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں کے خلاف بغاوت کاعلم بلند کیاہے اور وہ اپنی کردار کشی کرنے پر ایک بھارتی ویب سائٹ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں۔محمد حفیظ کہتے ہیں کہ مشکل وقت سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں نے نہیں گذارا ۔

مشکل حالات سے ہم گذرے ہیں ، وہ لوگ جو 2010ء کے بعد پاکستان ٹیم کا حصہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد جب ہم کھیلتے تھے تو تماشائی ہم پر آوازیں کستے تھے۔میں نے اور دیگر کھلاڑیوں نے اس مشکل وقت میں ملک کی ساکھ کو بچایا ۔ یہ ذاتی معاملہ نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق ملک کی عزت اور ساکھ سے ہے، اور وہ کسی ایسے کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتے جس نے ملک کو بدنام کیا ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی دوسری ٹیم نے انھیں پیشکش کی تو وہ بنگلہ دیشی پریمئر لیگ کھیلیں گے ۔ محمد حفیظ نے کہا اسی ویب سائٹ نے مجھے بدنام کرنے کےلئے میرے خلاف میرے بولنگ ایکشن کی غلط خبریں چلائیں ۔ اب وہی ویب سائٹ اور اس کا رپورٹر میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہا ہے ۔