پاک بھارت سیریز کی میزبانی کے لیے تیار ہیں:سری لنکن کرکٹ بورڈ

پیر 23 نومبر 2015 16:11

پاک بھارت سیریز کی میزبانی کے لیے تیار ہیں:سری لنکن کرکٹ بورڈ
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23نومبر- 2015ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت سیریز کی میزبانی کے لیے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق اگر ان کے مل کو اس سیریز کے حوالے سے کوئی پیش کش کی جاتی ہے تو وہ اسے بخوشی قبول کریں گے ، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دو نوں ممالک کے مابین میچز پالی کیلے اور کیتھاراما میں کروائے جا سکتے ہیں کیوں کہ کولمبو اور کینڈی میں اس وقت بارشیں ہو رہی ہیں جو دسمبر کے آخر تک جاری رہیں گی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ کیتھا رام میں ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کے میچز شیڈول ہیں تاہم پاک بھارت سیریز کے باعث انکا شیڈول آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :