کراچی،نامور فنکار پریس کلب میں پرفارم کرکے فخر محسوس کرتے ہیں،فاضل جمیلی

پیر 23 نومبر 2015 16:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے ممبران کے لیے محفل غزل جیسے پروگرام جاری رہیں گے مبران بھی فیملی کے ساتھ اسے پروگرام زائداہ سے زائدہ شرکت کرتے رہیں تاکہ ملک کے نامور فنکار پریس کلب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب کلچرل کمیٹی اورماماگروپ آف آرٹس کی جانب سے پیش کی گئی محفل غزل کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پریس کلب کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ،گورننگ باڈی کے ممبرکفیل فیضان ِچوہدری صدیق کے یو جے کے صدر امتیاز فاران،سیکرٹری ارشاد کھوکھر،سیکرٹری کلچرل کمیٹی لیاقت مغل،نے اجرک کے تحفے طاہر وفاقانی ماما، اورفنکاروں کودیں گے اس موقع پر گلوکاروں استاد نصرت فتح علی خان کے شاگرد منان علی خان نصرت فتح علی خان کی گائیگی قوالیاں پر سماء باندھ رکھاشائقین خوب محسوس ہوتے رہے انہوں نے استاد راحت فتح علی خان کے گائے گئے نغمے بھی پیش کیے گلوکار وقاص بابر،زکی علی ،نادر شیخ،عمیر علی کمپرینگ فرائض سلیم آفریدی، فیصل مسعود نے انجام دیں، سیکرٹری اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ مبران کے لیے ثقافتی پروگرام جاری رہیں گے سیکرٹری کلچرل کمیٹی لیاقت مغل نے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :