نادرا کی قومی شناختی کارڈ اوردیگردستاویزات کی تیاری کیلئے نئی پالیسی کا آج سے اطلاق

پیر 23 نومبر 2015 16:32

نادرا کی قومی شناختی کارڈ اوردیگردستاویزات کی تیاری کیلئے نئی پالیسی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر2015ء) نادراکی قومی شناختی کارڈ اوردیگردستاویزات کی تیاری کیلئے نئی پالیسی کا اطلاق آج 23 نومبر سے ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصےلات کے مطابق نادراکی جانب سے نئی سامنے آنےوالی پالےسی کے مطابق تاریخ پیدائش کے لئے کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش نہیں کرنا پڑے گا‘پاکستانی شہری اب20روپے کے اسٹامپ پیپر کے ذریعے قومی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات میں تبدیلی کرا سکیں گے اورانہیں اضافی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہو گی‘ گریڈ 17کے افسر سے فارم کی تصدیق بھی نہیں کروانا پڑے گی اور اب ہر شناختی کارڈ ہولڈر تصدیق کر سکے گا‘شناختی کارڈ میں نام کی تبدیلی کے لیے اخبار میں اشتہار کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے ‘صرف بیان حلفی سے نام تبدیل ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :