کراچی:سی ٹی ڈی سول لائن سے بم برآمد‘ناکارہ بناد یا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 نومبر 2015 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔23 نومبر۔2015ء)کراچی کے علاقے سی ٹی ڈی سول لائن سے بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل حکام نے ناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی سول لائن سے بم برآمد ہوا جس پر یہاں مقیم تمام اہلکار عمارت سے باہر آگئے ۔بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے بم کو ناکارہ بنا دیا اور بڑے جانی نقصان سے بچا لیا۔