لاہور : جعفر ایکسپریس حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار، حادثہ ڈرائیور کی غلطی کے باعث پیش آیا۔ رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 23 نومبر 2015 16:48

لاہور : جعفر ایکسپریس حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار، حادثہ ڈرائیور کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 نومبر 2015 ء) : جعفر ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے . ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے بریک لگانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا . وفاقی ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی تحقیقاتی رپورٹ تیار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوفر ایکسپریس حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ رپورٹ چند روز تک سامنے آ جائے گی.

متعلقہ عنوان :