راولپنڈی :نرس کی پراسرارہلاکت‘نعش ہوسٹل سے برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 نومبر 2015 16:52

راولپنڈی :نرس کی پراسرارہلاکت‘نعش ہوسٹل سے برآمد

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 نومبر۔2015ء)بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی کے نرسنگ ہاسٹل سے ایک نرس کی لاش برآمد ہوئی ہے ، جسے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بے نظیر بھٹو ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے ملنے والی لاش عندلیب نامی نرس کی ہے جو نرسنگ میں فورتھ ایئر کی طالبہ ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ختم کر کے اپنے کمرے میں گئی ، جس کے بعد مردہ حالت میں پائی گئی۔پولیس کے مطابق ظاہری طور پر قتل کا واقعہ نہیں لگتا۔معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ نرس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دی گیا ہے۔