حواعلم الشفا ء ٹرسٹ کی طبی ، تعلیمی و سماجی ، خد ما ت قابل ستائش ہیں، شعیب احمد صدیقی

پیر 23 نومبر 2015 17:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء)کمشنر شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حواعلم الشفا ء ٹرسٹ کی طبی، تعلیمی و سماجی اور فلاحی خد ما ت نہ صرف قابل ستائش ہیں بلکہ یہ دیگر اداروں کے لئے قابل تقلید بھی ہیں جن کے باعث ہزاروں غریب و مستحق اور بے سہارا افراد کو فائد ہ پہنچ رہا ہے۔ جس پر ادارے کے سربراہ واحد علی رحمانی ، اعزازی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمدایو ب عباسی اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ ٹرسٹ کے ساتھ ہر سطح پر استعا نت کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اور ٹرسٹ کے زیر اہتمام پر فارم کر نیوالے ادارے فاطمہ کڈنی کیئر اسپتال کیلئے ٹرسٹ کی جانب سے اپیل کر دہ Lithotripsy مشین کی فراہمی کیلئے بھی متعلقہ اداروں کو سفارش کی جائے گی۔

مخیر حضرات اس سلسلے میں آگے آئیں اور جذبہ اخلا ص اور ہمدردی کے ساتھ مخلو ق خدا کی خد مت کر نے والے حواعلم الشفا ء ٹرسٹ جیسے اداروں کی بھر پور مدد اور تعاون کر یں تاکہ یہ اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی فلاحی خد ما ت کے دائرہ کا ر کو مزید وسیع بھی کر سکیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ان سے ملا قا ت کیلئے آئے ہوئے حوا علم الشفا ء ٹرسٹ کے دو رکنی وفد سے گفتگو کر رہے تھے قبل ازیں واحد علی رحمانی اور ڈاکٹر ایو ب عباسی نے کمشنر کراچی کو اپنے ٹرسٹ کے تحت جاری تمام فلاحی پروجیکٹس کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور کمشنر کراچی کو دورہ کر نے کی دعوت دی ۔

جسے انہوں نے قبول کر تے ہوئے فاطمہ میڈیکل کمپلیکس سرجانی ٹاؤن اور الشیخ ہسپتال نارتھ ناظم آباد کا جلد دورہ کر نے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر چیئر مین ٹرسٹ واحد علی رحمانی نے کمشنر کراچی کو ادارے کا خصوصی نشان(Momento) بھی پیش کیا۔